شمالی کوریا نے 2024 کیلئے جوہری پروگرام کا اعلان کردیا
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ سن دو ہزار چوبیس میں اس کا جوہری پروگرام جاری رہے گا اور پیویانگ ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا کی جنگی آمادگی کا سلسلہ آئندہ عیسوی سال میں بھی جاری رہے گا۔ کم جونگ ان نے لیبر پارٹی کے اجلاس میں دو ہزار چوبیس کے اقتصادی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ان منصوبوں کو اپنے ملک کی ترقی کے پانچ سالہ پروگرام کا حصہ قرار دیا اور زرعی منصوبوں کی اہمیت پر تاکید کی۔دوسری جانب جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ نے رواں سال میں پیویانگ کے ریکارڈ تجربات کے مقابلے میں سیاسی و فوجی تعاون کو مسلسل مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔