بھارت نے حافظ محمد سعید کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا،وزارت خارجہ
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے حافظ محمد سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت نے حافظ محمد سعید کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ، دفتر خارجہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ پر تبصرہ نہیں کرے گا۔ممتاز زہرہ بلوچ نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں اینڈ کشمیر مسرت عالم گروپ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ مقبوضہ کشمیر کی پانچویں سیاسی جماعت ہے جس پر بھارت نے پابندی عائد کی ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے تمام حریت پسند رہنماؤں کو رہا کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سال 2023 پاکستان کی سفارت کاری کے لیے بہت مثبت رہاپاکستانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ نے کئی ممالک کے کامیاب دورے کئے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کنا تھا کہ پاکستان نے سال 2023 میں 6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے، اور رواں برس 400 بھارتی قیدیوں کو رہا بھی کیا۔