8جاسوس انڈین نیوی اہلکاروں کی سزائے موت ختم کر دی گئی، انڈیا کا دعوی
قطر کی ایک عدالت نے انڈیا کے آٹھ سابق نیوی افسران کی سزائے موت ختم کر دی۔ انڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کیس کی کارروائی کی خفیہ اور حساس نوعیت کی وجہ سے اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔انڈیا کی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق یہ تمام افراد قطر کی ایک سکیورٹی فرم میں ملازمت کر رہے تھے جو قطری نیول فورسز کو تربیت دینے کا کام کرتی ہے۔ یہ افراد اگست 2022 سے حراست میں ہیں۔ انڈین حکومت کی جانب سے رواں برس اکتوبر میں کہا گیا تھا کہ قطر کی عدالت نے ان کو موت کی سزا سنائی ہے۔رواں سال اکتوبر میں قطر کی عدالت نے ظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں کام کرنے والے ان آٹھ سابق انڈین نیوی افسران کو موت کی سزا سنائی تھی۔تاہم اب انڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے۔