vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ نے حوثیوں کی فنڈنگ کرنیوالے ایرانی نیٹ ورک پر  پابندیاں عائد کردی

0

امریکہ نے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے ردعمل میں ایک فرد اور تین ایکسچینج کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ پر یمنی حوثی گروپ کو ایرانی مالی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ ایکسچینج کمپنیاں ترکی اور یمن میں قائم ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق  ترکیہ اور یمن میں قائم تین ایکسچینج کمپنیاں حوثیوں کو ایرانی مالی مدد پہنچا رہی تھیں۔ٹریژری انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے بیان میں کہا کہ آج کی کارروائی حوثیوں کے لیے فنڈز کے غیر قانونی بہاؤ کو محدود کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ حوثی حملے کرکے خطے کو مزید غیر مستحکم کرنے کی طرف جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.