vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران نے کیمیکل ٹینکر پر حملے کے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا

0

ایران نے بحرہند میں کیمیکل ٹینکر پر حملے کے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا،ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات کا مقصد اسرائیل کےغزہ میں جرائم سے توجہ ہٹانا ہے امریکا اسرائیل کےجرائم اور مظالم میں برابرکاشریک ہے۔ہفتے کے روز پینٹاگون نے زور دے کر کہا تھا کہ ایران سے لانچ کیے گئے ڈرون نے بحر ہند میں ایک کیمیائی ٹینکر کو نشانہ بنایا۔تہران اس سے قبل بھی امریکا کے ان دعوؤں کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث تھا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثی اپنے طور پر کارروائی کر رہے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ہفتے کے روز بحیرہ احمر میں گشت کرنے والے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے 4 حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا۔امریکی سینٹ کام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ چار بغیر پائلٹ ڈرون یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے اڑے تھے، جو امریکی بحری جہاز کی طرف آ رہے تھے، جنھیں یو ایس ایس لیبون نے مار گرا دیا۔ امریکا نے ایران پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ حملہ کرنا حوثیوں کا فیصلہ ہے، تہران کا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.