اسرائیلی فوج کی بمباری سے مارے جانے والے3 اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری
حماس نے اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں تین اسرائیلی اسیران کو دکھایا گیا ہے جو کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔مختصر ویڈیو کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ "ہم نے انہیں زندہ رکھنے کی کوشش کی، لیکن نیتن یاہو نے انہیں مارنے پر اصرار کیا” ویڈیو میں تینوں افراد کو دکھایا گیا ہے جب وہ زندہ تھے، مسکرا رہے تھے اور اپنے نام اور شناختی نمبر کے ساتھ سفید کاغذ پکڑے ہوئے تھے۔ایک اور کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ تینوں افراد ایک میز پر بیٹھے ہوئے ہیں جو ایک زیر زمین بنکر کی طرح لگتا ہے۔ان کی شناخت ایلیا ٹولیڈانو کے نام سے ہوئی، جو ایک اسرائیلی-فرانسیسی شہری ہے۔ نک بیزراور رون شرمین، ایک اسرائیلی-ارجنٹینی ہے۔