vosa.tv
Voice of South Asia!

مشرق وسطیٰ میں تنازعات پھیلنے کاخطرہ بڑھ رہا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ

0

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بہت خطرناک ہے۔ پیرس اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی حل تلاش کررہا ہے۔لبنان کے دورے کے دوران کیتھرین کولونا نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران تحمل اور ذمہ داری کو اپنانے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور قرارداد 1701 پر عمل درآمد کو ترجیح دینے کا کہا اور اسرائیل پر زور دیا کہ اس قرار داد کی شرائط پر عمل کرے۔کیتھرین کولونا نے کہا کہ جنوبی سرحد پر دونوں طرف سے کشیدگی کو کم کرنے اور ایسا حل تلاش کرنے کے لیے ایک ایسا طریقہ کار تلاش کرنا ضروری ہے جو جنوب میں مستقل استحکام کے قیام کا پیش خیمہ ثابت ہو۔کولونا نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے کمانڈر جنرل ارولڈو لازارو سانز سے بھی ملاقات کی۔ جنرل ارولڈو لازارو سانز نے تصدیق کی کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث جنوبی لبنان کی صورتحال خطرناک حد تک کشیدہ ہوچکی ہے۔واضح رہے یونیفل کمانڈر جنرل ارولڈو لازارو سانز نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فرانسیسی وزیر خارجہ سے بیروت میں ملاقات کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فورس ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے جمود کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.