vosa.tv
Voice of South Asia!

لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ریسکیو ورکرز کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل

0

لفٹ میں اگر کوئی شخص پھنس جائے تو اسے سب سے پہلے یہ فکر ہوتی ہے کسی بھی طرح وہ جلدی سے باہر نکل جائے لیکن بھارت میں لفٹ میں پھنسے ایک شخص نے سب کو حیران کردیا۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں تین نوجوان لفٹ میں پھنسے ہیں لیکن انہیں اپنی جان سے زیادہ اپنے چھولے بھٹوروں کی پلیٹ کی فکر ہے۔رہائشی عمارت کی لفٹ پہلی منزل پر پھنسی اور تینوں نوجوانوں کے ہاتھ میں چھولے بھٹوروں کی پلیٹ تھی۔نوجوان لفٹ میں تیس منٹ تک پھنسے رہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کرنے کے لیے کچھ لوگ آئے تاہم اس دوران نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کہتا ہے کہ پہلے میرے چھولے بھٹوروں کی پلیٹ پکڑو۔ نوجوان کا یہ کہنا تھا کہ ریسکیو کرنے والے لوگ بھی بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.