چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ،100 سے زائد افراد جاں بحق
چین کے شمال مغربی علاقوں میں آنے والے زلزلے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے، مارے جانے والوں میں بہت سے لوگ نیند میں ہی ابدی نیند سو گئے۔رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ چین کے Gansu اور Qinhai صوبوں میں آیا۔حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گانسو (Gansu) کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔جبکہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔چینی حکام کی جانب سے 111افراد کی اموات کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔سب سے زیادہ اموات گاسو میں ہوئیں جہاں 100افراد زلزلے کے باعث جاں بحق ہوئے، دیگر اموات Qinghai میں ہوئیں۔دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں فلپائن میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی، لوگوں کو متاثرہ علاقے سے باہر نکالا گیا۔فلپائن کے جزیرے منداناؤ میں 7.5 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔