بھارت سے ایک مرتبہ پھر بہو کے ہاتھوں معمر ساس پر تشدد کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔یہ شرمناک واقعہ کیرالہ کے ایک ضلع میں پیش آیا، 37 سالہ منجو نے اپنی 80سالہ ساس پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا یر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 80 سالہ معمر خاتون کو ایک کمرے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں منجو اور دو بچے بھی موجود تھے۔منجو کو بوڑھی عورت پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ اسے کمرے سے باہر جانے کو کہتی ہے جب اس کی ساس بات نہیں سنتی تو منجو خاتون کو پیچھے سے دھکا مار کر گرا دیتی ہے۔کیرالہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد منجو کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینئر سٹیزنز ایکٹ کی دفعہ 24 اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 308 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کس نے بنائی ہے، تاہم ملزم کو اس شخص کی طرف قابل اعتراض اشارہ بھی دیکھا گیا۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر منجو بوڑھی عورت کو کچھ عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی، دریں اثنا، کیرالہ ہیومن رائٹس کمیشن نے اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر حملہ کے واقعہ میں اپنے طور پر مقدمہ درج کردیا ہے۔