غزہ کی صورتحال کا یوکرین سے موازنہ نہ کیاجائے۔روسی صدر
روسی کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں ایسا کچھ نہیں ہے۔غزہ کی صورتحال کا یوکرین سے موازنہ نہ کیا جائے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہاں اور دنیا بھر میں ہر کوئی خصوصی فوجی آپریشن اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر فرق محسوس کر سکتا ہے۔ روس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حد تک مذمت میں آواز اٹھائی ہے اور فلسطینیوں کو "اجتماعی سزا” دینے پر تنقید کی ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کا دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی سینیٹرز کو بتایا کہ اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے اور منصفانہ طریقے سے حل کرنے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔