vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں دو روزہ گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کا اختتام

0

سعودی عرب میں دو روزہ گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جس میں لیبر مارکیٹ کو درپیش چیلنجز اور ہنر مند افراد کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں دو روز جاری رہنے والی گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس میں عالمی مالیاتی اداروں سمیت ماہرین، مختلف ممالک کے وزراء اور بین الاقوامی کمپنیوں کے افراد شریک تھے پاکستان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز جواد سہراب ملک نے شرکت کی .کانفرنس میں شرکاء نے محنت اور انسانی وسائل کے حوالے سے درپیش مختلف چیلنجز اور لیبر مارکیٹ میں نئے رحجانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور لیبر مارکیٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ لیبر ایکسپورٹ کرنے والے ممالک ورکرز کو ہنر مند بنانے کی جانب توجہ دیں کانفرنس میں موجود وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے مختلف ممالک کے وزراء اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمایندوں سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی ورکرز کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں لیبر ایکسپورٹ کرنے والوں میں اہم ترین ملک ہے اس لئے ضروری ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی لیبر کے حوالے سے مواقعے موجود ہیں انہیں حاصل کرنا نہایت ضروری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.