بھارتی اداکارکارتک آریان اور سارہ علی خان ایک ساتھ جلوہ گر ہونے تیار
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور انیس بزمی اور بھوشن کمار نے فلم ’بھول بھلیاں ٹو‘ کی کامیابی کے بعد اس کے تیسرے پارٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔ہدایت کار انیس بزمی اور پروڈیوسر بھوشن کمار نے بھول بھلیاں تھری کے لیے کاسٹنگ شروع کردی ہے اور جلد اس کا آفیشل اعلان کیا جائے گا۔بھول بھلیاں تھری کی شوٹنگ کا آغاز گلے برس فروری میں ہوگا اور فلم 2024 دیوالی کے موقع پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔فلم میں کارتک آریان اور سارہ علی خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، کارتک اور سارہ اس سے قبل فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔