ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے20 اسرائیلی فوجی مارے گئے
غزہ میں 20 اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک ایک سو پانچ فوجی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہمارے 20 کے قریب فوجی حماس نہیں بلکہ اپنے ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 میں سے 13 فوجی اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے جب کہ دیگر ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے سے جاں بحق ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ایک اور ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں میں اب تک 105 فوجی مارے گئے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد غزہ میں گھس کر زمینی کارروائیوں کے لیے اپنی برّی فوج بھیجی ہے جسے کئی محاذ پر حماس کے ہاتھوں کا ہزیمت اُٹھانا پڑی ہے۔