vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش عام انتخابات میں مسلح افواج کو تعینات کرنے پر غور

0

بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن  نے  29دسمبر سے 10 جنوری تک 13 دنوں کے لیے مسلح افواج کی تعیناتی کا منصوبہ  تیا ر کیا ہے ۔بنگلہ  دیش  میں با رہویں قومی انتخابات 7 جنوری کو ہونے جا رہے ہیں۔مسلح سٹرائیکنگ فورس الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کام کریں گی۔ اگر صدر محمد شہاب الدین اس تجویز کو منظور کرتے ہیں  تو  تعیناتی سے متعلق تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی ،مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل وقار الزمان نے EC دفتر میں میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایاالیکشن کمیشن تعیناتی کے لیے صدر سے درخواست کرے گا۔ اگر صدر راضی ہوتے ہیں تو مسلح افواج کو انتخابات میں تعینات کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.