سری لنکا بیشتر علاقوں میں بجلی بحال
سری لنکن سیلون بجلی بورڈ نے اعلان کیا کہ بجلی کی فراہمی کو ملک بھر کے متعدد علاقوں میں کامیابی کے ساتھ بحال کردیا گیا ہے۔سری لنکا کے بجلی اور وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاور بلیک آؤٹ کئی ٹرانسفارمرز اور بجلی گھروں پر آ سمانی بجلی کے سبب ہوا۔ملک میں بجلی کے بلیک آؤٹ کی وجہ کوٹمل سے بییاگاما تک ٹرانسمیشن لائن میں خرابی تھی۔توقع ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل دو گھنٹوں کے اندر مکمل ہوجائے گا۔بجلی کی وسیع پیمانے پر ناکامی 5 بجے کے قریب واقع ہوئی۔تاہم گامپاہا ضلع کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔اس وقت کوششیں جاری ہیں کہ جلد سے جلد دوسرے تمام علاقوں میں بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔