ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دیدی گئی
ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دے دی۔پارلیمان نے سزا کا قانون منظور کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو دو سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔اسلام کی مقدس کتاب کی بےحرمتی پر مسلم ممالک میں ہونے والے مظاہروں کے بعد ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا۔ جس کے تحت عوامی مقامات پر قرآن مجید کے نسخے جلانے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔بل کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے 94 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا جب کہ مخالفت میں 77 ووٹ آئے۔بل کے مطابق قرآن کی بےحرمتی کرنے والا مجرم قرار دیا جائے گا۔ قرآن کی بےحرمتی کرنے والے کو ایک یا دو سال تک جیل اور جرمانے کا سامنا ہو گا۔ڈنمارک نے انتہاپسندوں کی جانب سے قرآن کی بےحرمتی کے خدشات کے پیش نظر آئینی طور پر تحفظ یافتہ آزادی اظہار، بشمول مذہب پر تنقید کا حق، اور قومی سلامتی کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔