عرشی شاپنگ مال میں آتشزدگی ۔ تین افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع عرشی شاپنگ مال آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا واقعے میں 150 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ 20 سے زائد رہائشی فلیٹ بھی جزوی متاثر ہوئے ، واقعے میں درجنوں موٹر سائیکلیں بھی جل گئی ایس ایس پی سینٹرل عبداللہ چاچڑ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے دوسری جانب نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس مقبل باقر نے عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ۔