نائیجریا:مذہبی تقریب پر ڈرون حملےکے نتیجے میں85 افراد جاں بحق
نائیجیرین فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران غلطی سے ڈرون اپنے ہی شہریوں پر گرا دیا ۔جس کے نتیجے میں 85 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ ڈرون گرایا وہاں ایک مذہبی تقریب جاری تھی اور 300 سے زائد افراد موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ نائیجیریا کی فوج نے کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے کے توڈون بیری گاؤں میں جنگجو باغیوں کے ایک اجلاس کی اطلاع پر ڈرون حملہ کر دیا لیکن وہاں ایک مذہبی تقریب جاری تھی۔فوج کے ترجمان نے آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے پر پر انکوائری کی جائے گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نائیجیریا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق 85 افراد کی تدفین کردی گئی۔