نیپال:منشیات فروخت کرنے پر فارمیسی سیل
نیپالی محکمہ ڈرگس ایڈمنسٹریشن اور نیپال پولیس نے منشیات فروخت کرنے پر ایک فارمیسی کو سیل کر دیا ہے۔کپن کے علاقے میں فارمیسیوں سے ممنوعہ ادویات کی جاری لین دین کے حوالے سے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے،محکمہ کی ایک ٹیم نے نیپال پولیس اور مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکر منشیات کی فروخت کی نگرانی کی۔مشترکہ نگرانی کے دوران ٹیم نے بدھنیلکانتھا میونسپلٹی-10، آدرشن نگر میں واقع لائف کیئر فارما کو منشیات فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس رینج کھٹمنڈو کے ترجمان نے بتایا کہ لائف کیئر فارما کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ بدھنیلکانتھا کے علاقے میں چار فارمیسیوں کی نگرانی کی گئی تھی۔محکمہ کی ٹیم نے فارمیسی سے مختلف 36 اقسام کی ادویات بھی ضبط کرلیں