vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو ائیر نائٹ مقامات پر تقریبات منانےپر پابندی ہوگی،بنگلہ دیشی وزیر داخلہ

0

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسد الزماں خان کہا کہ 31 دسمبر کی رات کو نئے سال کی خوشی میں کھلے مقامات میں تقریبات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ بات انہوں نے منگل کی سہ پہر سیکرٹریٹ میں کرسمس اور31ویں نائٹ کی تقریبات کے موقع پر امن و امان سے متعلق اجلاس کے بعد کہی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈھاکہ سمیت پورے ملک میں چار درجے حفاظتی انتظامات کے تحت کام کریں گے۔ نئے سال کے موقع پر شام 6 بجے کے بعد کھلی جگہوں پر کسی بھی پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ حفاظتی اقدام 7 جنوری کو ہونے والے الیکشن کی تیاریوں کے لیے اٹھایا گیا ہے جو لوگ تقریبات کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں انہیں گھر کے اندر ایسا کرنا ہوگا۔ آؤٹ ڈور پروگراموں کی اجازت نہیں ہوگی۔کرسمس اور نئے سال کی شام کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ان دنوں شراب خانے بند رہیں گے۔شام 6 بجے کے بعد تمام چوراہوں پر پولیس چوکیاں ہوں گی اور موٹر سائیکل کی سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔موٹر سائیکلوں کی دوڑ بھی ممنوع ہے۔ان دنوں سیکورٹی فورسز منشیات کی روک تھام کے لیے سرگرم رہیں گی۔تمام بار نئے سال کے موقع پر بند رہیں گے،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔ 24 سے 26 دسمبر تک گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں گے، 25 سے 31 دسمبر تک سفارتی علاقے میں نگرانی اور سیکیورٹی بھی بڑھائی جائے گی،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.