vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق چئیرمین پی ٹی آئی شادی سے قبل بشری بی بی کے گھر آتے  جاتے تھے۔گھریلو ملازم کا عدالت میں بیان ریکارڈ

0

اسلام آباد(نمائندہ )مقامی عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کے گھریلوملازم کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کیے ۔گھریلو ملازم نے گواہی ریکارڈ کراتے ہوئے سابق چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں گھر آتے  جاتے تھے  اور خاور مانیکا نے2017 کے آخر میں بشری بی بی کو طلاق دے دی تھی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔گواہ نے کہاکہ وہ  خاور مانیکاکےگھر گزشتہ 35 سال سے ملازم ہے ، گواہ کے مطابق  سابق چیئرمین تحریک انصاف ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں گھر آتے تھے۔ جس کے بعد خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی  کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے تھے گواہ نے حلفیہ بیان میں کہا کہ 2017 کے آخر میں خاور مانیکا نے بشری بی بی کو طلاق دے دی تھی گواہ نے کہا کہ میں  نے کئی بار سابق چیئرمین تحریک انصاف کو خاور مانیکا کے کہنے پر گھر سے بھی نکالا،گواہ کے بیان کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کےوکیل سے دلائل طلب کر لئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.