نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت،مسلم لیگ(ن)جدہ ریجن کی تقریب
جدہ:سابقہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کی خوشی میں مسلم لیگ(ن)جدہ ریجن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور سب نے ملکر کیک کاٹا۔تقریب کی صدرات چئیرمین مسلم لیگ(ن)چوہدری اکرم گجر نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی زمہ دران میاں رضوان الحق،عمر معسود پوری،چوہدری احسان الہی گجر،چوہدری رضوان اسلم،ملک جمیل،رانا شہباز،قیصر جاوید،چوہدری ثقلین گجر،ملک کاشف،اور پاکستان سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے لیگی رہنما میاں عرفان اور میاں شاہد نے کہا کے یہ عدالتی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے اور پاکستان کے لیے خوش آئند ہے میاں محمد نواز شریف ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک معاشی مشکلات سے نکال سکتے ہیں اور آمدہ الیکشن میں اوورسیز بھر طریقے سے پاکستان آ کر اپنے قائد کو وزیراعظم بنوانے اور الیکشن مہم میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک کاٹا اور اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔