نیویارک،راکا فیلر سینٹر پر کرسمس ٹری نصب کردیا گیا
نیویارک سٹی کے مشہور تاریخی وثقافتی مقام راکا فیلر سینٹر پر کرسمس ٹری نصب کردیا گیا۔میئر نیویارک ایرک ایڈمزسمیت دیگر امریکی آفیشلز نے کاؤنٹ ڈاؤن کرکے اکیانوے ویں بلین ٹری کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔نیویارک سٹی انتظامیہ کے تحت شہر بھر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں نیویارک کے تاریخی وثقافتی مقام راکا فیلر سینٹر پر کرسمس ٹری نصب کردیا گیا۔میئر نیویارک ایرک ایڈمزسمیت دیگر امریکی آفیشلز نے کاؤنٹ ڈاؤن کرکے اکیانوے ویں بلین ٹری کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اسی فٹ لمبے کرسمس ٹری پر پچاس ہزار رنگین بلبس نصب کئے گئے ہیں۔ تقریب میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔ معروف اداکارہ کیلی کلارکسن نے تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔