پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران مجرم قرار دے کر سزا سنائی
فوجی عدالت نے پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کے الزام میں مجرم قرار دے کر سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر (ر) راجہ اور کیپٹن (ر) مہدی کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے سزا سنائی گئی۔
مجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے دونوں افراد کو 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا اور فیصلہ سنایا۔
فوجی عدالت کے فیصلے کے مطابق میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
سنائی گئی سزا کے مطابق 21 نومبر 2023 کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔