vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزا سروس بحال کر دی

0

بھارت نے دو ماہ بعد کینیڈا کے لیے ویزا سروس بحال کر دی ، جسے بھارت نے ستمبر میں معطل کر دیا تھا۔کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی اور ویزا سروس روک دی گئی تھی، کینیڈا نے بھارت سے اپنے 40 سے زیادہ سفارت کار بھی واپس بلا لیے تھے۔اب بھارتی حکام کے حوالے سے میڈیا نے خبر دی ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کے لیے ای ویزا خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔گزشتہ ماہ اکتوبر میں بھی ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے سیاحت، ملازمت، طلبہ، فلم، تبلیغی اور صحافی ویزوں کو چھوڑ کر بعض زمروں میں ویزا خدمات دوبارہ شروع کی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام زمروں میں ویزا سروس کی بحالی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ورچوئل G20 لیڈرز سمٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل عمل میں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.