vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا جان بوجھ کر جنگ کو ہوا دے رہا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

0

تہران:ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ امریکا جان بوجھ کر جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔اپنے بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے جنگ بندی، متاثرہ شہری آبادی کو فوری امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔دوسری جانب انڈونیشین اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے شدید فائرنگ کی، جس کے باعث 8 افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے ہیں، انڈونیشین اسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر عدنان البرش بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔گورنمنٹ انفارمیشن آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سول ڈیفنس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.