vosa.tv
Voice of South Asia!

پشپا کمل دہل ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کیلئے بین الاقوامی فنڈ میں اضا فے کی اپیل

0

کھٹمنڈو: نیپا ل کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نیپال کو درپیش مسائل کو بین الاقوامی سطح پر اجا گر کر نے کیلئے کو شش کی جا رہی ہیں۔رکوم ایسٹ کے مائی کوٹ میں منعقدہ ایک عوامی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نیاپل کے وزیراعطم نے کہا کہ نیپال واضح طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرے گا جس میں ملک کو ہونے والے بھاری نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے معاوضے کا دعویٰ کیا جائے گا حالانکہ موسمیاتی تبدیلیوں میں اس کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے بار بار بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی سے ہونے والے مصائب کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی فنڈ کی طرف سے نیپال کو فراہم کردہ فنڈز میں نمایاں اضافہ کرے کیونکہ اس سلسلے میں اسے ابھی تک صرف معمولی رقم ملی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی دعوت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے حال ہی میں نیپال کا دورہ کیا اور نیپال میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو قریب سے دیکھا۔نیپال کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو برداشت کرنے کے معاوضے کے طور پر بین الاقوامی برادری سے ملنے والی ریلیف نیپال کا حق ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اعلی سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے دستاویز تیار کریں جو موسمیاتی فنڈ سے بڑی رقم کی امداد کا مطا لبہ کر ے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.