جنگ فوراً بند ہونی چاہیے، تاریخ ان جرائم کو کبھی نہیں بھولے گی، فلسطینی صدر
یروشلم:فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کو رکوانے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محمود عباس نے سوال اٹھایا کہ یہ نسل کشی اپنا دفاع کیسے ہو سکتی ہے؟ غزہ میں محصور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔دوسری طرف صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کی تصاویر اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کی اموات نے انھیں بھی افسردہ کیا ہے، غزہ اور مغربی کنارے کو نئی فلسطینی اتھارٹی کے تحت بالآخر ایک ہو جانا چاہیے۔امریکی اخبار میں شائع مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب بڑھتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کو نئے سرے سے بحال فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک ہونا چاہیے