vosa.tv
Voice of South Asia!

بہار میں امن و امان ختم، صدر راج لگانے کی ضرورت: چراغ

0

بہار:وک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر اور جموئی سے ممبر پارلیمنٹ چراغ پاسوان کا کہنا ہے  کہ بہار میں لاءاینڈ آرڈر تباہ ہو گیا ہے اور ریاست میں انارکی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ایسے میں صدر راج نافذ کئے جانے کی ضرورت ہے۔پارٹی ہیڈکوارٹر میں  پریس کانفرنس میں چراغ پاسوان نےکہا کہ بہار میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گئی ہے اور ریاست میں انارکی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے میں ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ ریت مافیا، شراب مافیا اور لینڈ مافیا کا حکومت پر غلبہ ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس جس پر سب کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے، یکم جنوری 2022 سے 30 اگست 2023 تک 1488 مرتبہ مافیا کے حملے کا نشانہ بنی۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں اب تک 51 پولیس افسران اور اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ پاسوان نے کہا کہ  بہار اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جس طرح مہادلت برادری سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی توہین کی اور ہراساں کیا، اس سے آسانی سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ گاﺅں میں دلتوں کی حالت کیا ہے۔ دلت برادری پر مظالم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے واقعات میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.