vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کا 107 بلین ڈالر کا بجٹ، پاکستانی کمیونٹی کیسے مستفید ہوسکتی ہے۔؟

0

نیویارک کے شہری   اپنے علاقوں   میں  ترقیاتی  منصوبے  کیس  شروع   کروائیں اور بجٹ کو   کہاں  کہاں  خرچ کرواسکتے ہیں ۔؟؟ ایسے ہی  کئی سوالوں  پر مبنی الجھن کو سلجھانے کے لیے  امریکن   کونسل آ ف  منارٹی وومن نے  کونسل آف پیپلز  آرگنائزیشن کے اشتراک سےآگہی سیمینار منعقد کیا

نیویارک سٹی کے ذیلی محکمے سوک  انگیجمنٹ کمیشن کی بجٹ سازی اور خرچ کرنے سے متعلق ” دی  پیپلز منی”   اورآئیڈیا  جنریشن  کے عنوان  پر منعقدہ سیشن میں کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ شرکاء کو یہ آگاہی د ی گئی کہ وہ بجٹ سازی میں اپنی  تجاویز اور مشورے حکومت کو لازمی  پیش کریں ۔اس موقع پر کونسل آف پیپلز  آرگنائزیشن کی  چیئر  پرسن بازہ روحی کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کے پاس بجٹ میں ہر کمیونٹی اور ان کے علاقوں کے لیے  ترقیاتی منصوبوں کا حصہ مختص ہوتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کو  اپنی ضروریات ست متعلق آگاہ جائے۔۔ اس موقع پر کوپو کے ڈائریکٹر حسن  رضا  کا کہنا تھا کہ شہری حکومت چاہتی ہے کہ بجٹ کا زیادہ سے زیادہ  شہریوں  کی فلاح و  بہبود پر خرچ ہو، کمیونٹی کے  بہت سے  اہم  تجاویز دی ہیں جو  شہری  حکومت کو بجٹ سازی کے لیے  پیش کی جائیں گی۔ سیمینار  کے شرکاء کو  بجٹ  کی تیاری  پر مبنی   پریزینٹیشن دکھائی گئی اور کوپو کی نمائندہ خاتون نے  انگریزی میں بتایا کہ امریکا  کے سالانہ  1.3 ٹریلین ڈالر کے  بجٹ میں سے  صرف نیویارک سٹی کے  لیے 107 ارب ڈالر کا  بجٹ مختص ہے۔ اے سی ایم ڈبلیو کی ممبر مہوش خان نے پریزنٹیشن کا اردو میں ترجمعہ کیا تاکہ کمیونٹی  کے افراد باآسانی سمجھ سکیں ۔ آگہی سیشن میں اے سی ایم ڈبلیو کے سیکرٹری  احمد  اور دیگر بھی شریک  تھے ، آخر میں شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے تحائف بھی  دیے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.