vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی شہرشگاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین کا جوبائیڈن کیخلاف احتجاج

0

شکاگو:امریکی شہرشگاگو میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے  فلسطینی پرچم اٹھا کر امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکی دی کہ اگراسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو آپ ہمارے ووٹوں سے محروم ہوجائیں گے۔اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھرکےعوام سڑکوں پر ہیں مگراسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرارہے۔امریکی شہرشگاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین نے احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرےلگائے، مظاہرین نے امریکی صدربائیڈن کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو آپ کوہمارے ووٹوں سے محروم ہوجائیں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا  ہم غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظا لم پر چپ نہیں رہے سکتے۔امریکی شہرفی ڈیلفیا نے شعبہ صحت کے افراد نےبھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑک پر لیٹ کا کیا،احتجاج میں شامل ڈاکٹر، نرسز اور میڈیکل اسٹاف مصروف شاہراہ کے فٹ پاتھ پر لیٹ گیا اور مطالبہ کیاکہ اسرائیل نہتے شہریوں پر بمباری فوری بند کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.