vosa.tv
Voice of South Asia!

جنگ کےخاتمہ کے بعد بھی اسرائیلی فوج غزہ پر قابض رہے گی، نیتن یاہو

0

تل ابیب:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ہم غزہ میں ہی رہیں گے۔ نیتن یا ہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر قبضے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ کسی بھی سکیورٹی ایمرجنسی کو روکنے کے قابل ایک عارضی فورس کی موجودگی کو یقینی بنانے پر غور کر رہا ہے۔ تاہم اب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک جنگ کے خاتمے کے بعد بھی غزہ میں ہی رہے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے تل ابیب کے کیریا اڈے پر غزہ کی پٹی کے میئرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں  کہا  کہ ہم غزہ بیرونی طاقتوں کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول ہوگا۔ وہاں تخفیف اسلحہ کو مکمل کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ غزہ سے اسرائیلیوں کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ غزہ کی پٹی کا معاملہ اور جنگ کے بعد وہاں حکومت اور انتظامیہ کی نوعیت اب بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔ تاہم ایک یورپی سفارت کار نے جنگ کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے کے حوالے سے یورپی یونین کی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.