سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں
ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی دارالحکومت ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد سعودی ولی عہد سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی،پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور فلسطینی صدر محمود عباس سمیت دیگر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اسرائیل فلسطین جنگ کو روکنے اور فلسطینی عوام کی بحالی کے عمل کو تیز بنانے پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ مسلم حکمرانوں کی جانب سے بھی جنگ بندی میں سفارتی کوششوں میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور زور دیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے تاکہ مزید جانی نقصان نا ہو اور اسرائیل عالمی قوانین کی پابندی کرے۔