vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں جاری جنگ کے باعث فلسطینی معیشت19 سال پیچھے ہو جائے گا

0

قوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی رپورٹ ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث فلسطینی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، اگر یہ جنگ رواں سال کے اختتام تک جاری رہی تو غزہ انسانی ترقی میں 19 سال پیچھے ہو جائے گا۔
یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث 7 اکتوبر سے اب تک کے صرف ایک ماہ کے دوران فلسطینی جی ڈی پی میں 4.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ معاشی نقصانات کا تخمینہ 857 ملین ڈالرز کے قریب بنتا ہے اور اگر یہ جنگ دو ماہ تک جاری رہے تو یہ اعداد شمار تبدیل ہوکر 8.7 فیصد اور معاشی نقصان کا تخمینہ 1.7 ارب ڈالرز ہو جائے گا۔
یو این ڈی پی کے عرب ریاستوں سے متعلق ریجنل بیور کے اسسٹنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ماہ کے قلیل عرصے میں انسانی ترقی میں اتنی بڑی ریگریشن (regression) پہلے کبھی نہیں دیکھی، یہ تنازع جلد ختم ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے اعداد شمار کامطلب ہے کہ نہ صرف غزہ بلکہ پورے فلسطین کے اسکولوں،
اسپتالوں، معیشت اور انفرااسٹرکچر میں کی گئی 50 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ڈوب چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.