vosa.tv
Voice of South Asia!

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات

0

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،،پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا
پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،، وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، علی محمد خان اور بیرسٹر سیف شامل تھے،ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کی مرضی شامل تھی، یہ کوئی سیاسی بیٹھک نہیں تھی اور نہ ہی سیاست پر کوئی بات ہوئی،،انہوں نے کہا خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی سیاستدان ہیں وہ آپس میں غمی کے موقع پر ملاقات کرتے اور ایک دوسرے سے تعزیت کرتے ہیں،آج کی ملاقات کا مقصد مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کرنا تھا،صحافی نے آئندہ ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق سوال کیا تو اسد قیصر بولے اس بارے میں وقت ہی بتائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.