vosa.tv
Voice of South Asia!

آسٹریلیا نے تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی. پاکستان کیلئے مشکلات میں اضافہ

0

نئی دہلی :ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 309 رنز سے ہراکر پاکستان کیلئے مشکلات بڑھادیں۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔ کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل کی تباہ کن سنچریوں کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے، جس کے جواب میں ڈچ ٹیم 21 اوورز کے اختتام پر 90 رنز بناکر ہی پولین لوٹ گئی۔ میکسویل نے 40 گیندوں پر سنچری داغ کر ورلڈکپ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں کئی ریکارڈز قائم ہوگئے۔ دہلی کے مقام پر کھیلیے گئے مقابلے میں کینگروز نے ڈچ ٹیم کو 309 رنز سے ہراکر ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے سب سےبڑی فتح کا ریکارڈ بھی آسٹریلیا کا ہی تھا جس نے 2015 کے ورلڈکپ میں افغانستان کو 275 رنز سے شکست دیکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نیدر لینڈ کیخلاف میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کےنقصان پر 399 رنز بنائے۔ وارنر نے ایونٹ کی ایک اور سنچری داغی جبکہ گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر سنچری جڑ کر ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ وارنر 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکسویل نے 44 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ اسمتھ 71 جبکہ لبوشین 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کمنس12 زامپا ایک رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ لوگن ون بیک نے 10 اوورز میں 74 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈی لیڈ کے 10 اوورز میں 110 رنز بنے تاہم ان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔ جواب میں ڈچ ٹیم 21 اوورز کے اختتام پر 90 رنز بناکر ہی ڈھیر ہوگئی اور کوئی بھی بلے باز بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا۔ زامپا نے 4 شکار کیے جبکہ مچل مارش 2 وکٹیں حاصل کرسکے۔ دیگر گیند بازوں کے حصے میں بالترتیب، ایک، ایک وکٹ آئی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے مزید 2 پوائںٹس حاصل کرتے ہوئے اپنا نیٹ رن ریٹ بھی مثبت کرلیا ہے جبکہ سیمی فائنل کی دوڑمیں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی مشکلات مزید بڑھادیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.