vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکاایران کے ضبط شدہ ہتھیار گولہ بارود گولیاں یوکرائن کو منتقل کرئے گا۔امریکی اعلی حکام

0

سی این این کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ گزشتہ سال ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا تھا جس پر ایران سے یمن میں حوثی باغی گروپ کو ہتھیار بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ پیر کو تقریباً 1.1 ملین 7.62 ملی میٹر گولیاں  یوکرین کی مسلح افواج کو منتقل کی ہیں۔  فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے بیان میں مذید کہا کہ اس نے محکمہ انصاف نے حق ملکیت کے سوٹ پر "20 جولائی 2023 کو ہتھیارگولہ بارود کی ملکیت  کا فیصلہ امریکن حکام کے حق میں کیا تھا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق  یہ فیصلہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری شدید تناؤ کے درمیان آیا،امریکا اور ایران میں تنازعہ کے نکات میں یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں اور یمن میں حوثی باغی گروپ کی ایرانی حمایت ہے۔مشرقی یورپین قوم روسی افواج کو یوکرائن سے باہر نکالنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں جس میں امریکا بھی اہم کردار ادا کررہا ہے اور یوکرائن کو فوجی امداد مہیا کررہا ہے امریکن حکام کا کہنا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور فضائی دفاعی نظاموں کے ساتھ میدان جنگ میں یوکرین کی کوششوں میں کھیپ سے کوئی بڑا فرق آنے کا امکان نہیں ہے،لیکن امریکی ریپبلکن کے قدامت پسند ارکان پارٹی نے مزید فنڈز جاری کرنے پر اختیاط کا دامن اپنانے کا عہد کیا ہوا ہے۔امریکہ اور یورپ کی جانب سے  یوکرین کو دی جانے والی امداد کو ناقدین ناپسندگی کا اظہار کررہے ہیں اور روس کے خلاف جنگ میں مغربی حمایت کی پائیداری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.