vosa.tv
Voice of South Asia!

عالمی بنک نے پاکستان میں  غربت مٹانے کیلئے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو ناکافی قرار دے دیا

0

گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ،،، ورلڈ بینک  نے رپورٹ جاری کر دی۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 20 سال قبل پاکستان میں غربت کم تھی، غربت مٹانے کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانا ہو گا۔ ورلڈ بنک رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال غربت کی سطح 39.4 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 1.7 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال مہنگائی 26.5 فیصد، کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.4 فیصد رہ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درآمدی فیول پر انحصار کے باعث انرجی پرائسز زیادہ ہیں۔انرجی مکس منصوبوں کی بدولت آئندہ 5 سے 10 برسوں کے دوران قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔ تاہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو رائز ٹو پروگرام کے تحت عالمی بنک سے 35 کروڑ ڈالر بورڈ کی منظوری سے جلد ملیں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام اور رواں مالی سال کیلئے بجٹ اہداف پر عملدرآمد ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.