vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھاکا، کورونا کے وار تھم نہ سکے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 7 کیسز رپورٹ

0

بنگلہ دیش ان دنوں شدید وبائی آفات کی لپیٹ میں ہے جہاں ایک جانب ڈینگی سر اٹھارہا ہے وہیں دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  ملک بھر  میں کرونا وائرس کے مزید سات کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے مطابق ملک بھر میں کل 530 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں مثبت  کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 32 فیصد ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعدادبیس لاکھ پینتالیس ہزار سات سو اکتالیس تک جاپہنچی ہے جوکہ تشویشناک حد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  مارچ 2020 میں وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ملک میں کل انتیس ہزار چار سو ستتر افراد اس مہلک بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔ ڈی جی ایچ ایس کے مطابق پیر تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 234 ہوگئی۔بنگلہ دیش نے اپنا پہلا کورونا وائرس کیس آٹھ مارچ 2020 کو رپورٹ کیا تھا جبکہ اس کی پہلی موت اسی سالاٹھارہ  مارچ کو ہوئی تھی۔واضح رہے کہ بنگلادیش  میں امسال ڈینگی کے بھی 2 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس بیماری سے ہونے والی اموات ایک ہزار سے زائد ہیں۔ اس حوالے سے بنگلہ دیشی عہدیدار کا کہنا تھا کہ رواں سال ڈینگی سے ہونے والی اموات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں  زیادہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.