vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کی شہری حکومت نے  مڈ آٹم مون فیسٹول منایا

0

نیویارک سٹی کے میئر کے دفتر نے مون فیسٹیول منایا ۔ یہ فیسٹیول چینی تہذیب  و ثقافت کا حصہ ہے اور ہر سال ستمبر کے مہینے میں  جب چاند مکمل ہو تو یہ تہوار منایا جاتا ہے۔۔۔۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ گریسی  مینشن میں منعقدہ تقریب میں ساوتھ ایشئن کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا سمیت مختلف محکموں اور شعبہ جات سے وابستہ پروفیشنلز کی کمیونٹی کے لیے بہترین خدمات پر انھیں تعریفی اسناد سے نوازا۔۔۔اس موقع پر عدیل رانا کا کہنا تھا کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور یہاں امن کو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مختلف کمیونٹیز اور پولیس کے درمیان تعلق کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.