پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے استقبال کے لئے سفیر احمد فاروق،قونصل جنرل خالد مجید،پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے افسران بھی موجود تھے مدینہ منورہ ریجن کے کمانڈر میجر جنرل فہد بن سعود ،ریجن کے پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل یوسف بن عبداللہ الزھرانی،رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری بھی موجود تھے نگراں وزیراعظم نے مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ وسلم میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی نگران وزیراعظم بعدازاں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے انوار الحق کاکڑ مسجد نبوی پہنچے تو انتظامیہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سلطان بن منیع اور مسجد نبوی شریف کے سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب بن نعمان اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔