vosa.tv
Voice of South Asia!

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات

0

نیو یارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اورایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات خاص طور پر اقتصادی شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنےکے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم نےنیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے خاص طور پر اقتصادی شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ مند-بارڈر سرحدی مارکیٹ کے حالیہ افتتاح سمیت دیگر اقدامات نہ صرف سرحدی علاقوں کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کے اجتماعی عزم کے واضح مظہر کے طور پر کام کریں گے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ’’پڑوسی سب سے پہلے‘‘ کی پالیسی علاقائی ترقی اور روابط کے لیے پاکستان کے وژن سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے لیے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے اور علاقائی رابطوں کو بڑھانےکی اہمیت پر زور دیا۔ پاک ایران تعلقات میں اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکسانیت اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مضبوط تعاون شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.