vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: کوپو کی حلا ل فوڈپینٹری، 4 ہزار افراد میں ٹرکی اور راشن تقسیم

0

نیویارک(نیوزڈیسک)کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن نے تھینکس گیونگ ڈے کی آمد پرسالانہ حلال فوڈ پینٹری کا اہتمام کیا جس میں چار ہزار ٹرکی اور چکن  تقسیم کردی۔ کوپو کے سربرہ محمد رضوی نے پیغام دیا کہ اس وقت ہم سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

تھینکس گیوِنگ کی آمد پرامریکا بھرکی طرح نیویارک میں بھی مختلف سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ سماجی تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام  کونی آئی لینڈ ایونیو پرسالانہ حلال فوڈ پینٹری سجائی گئی جس میں ضرورت مند افراد کی اتنی  کثیر تعداد شریک ہوئی کہ ایک میلے کا سا سماں بن گیا۔کوپوکےسربراہ محمد رضوی نےامریکی قانون سازارکان ، سیاستدانوں  اور اپنے والنٹیئرز کے ساتھ مل کر چار ہزار افراد میں  حلال اور ریگولر ٹرکی کے ساتھ ساتھ چکن، تازہ پھل وسبزیوں سمیت روزمرہ کے استعمال کی ضروری اشیا تقسیم کیں۔ان کا کہنا تھا کہ   نفرت نہیں  پیار اور محبت بانٹنی چاہیے۔

حلال فوڈ پینٹری کی ٹرکی اور چکن تقسیم میں مختلف کمیونٹی کے مذہبی فرائض اورعقائد کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا۔اسمبلی ممبر بوبی کیرول،اسمبلی ممبر جوائس، کونسل ممبر فرح لوئس سمیت گورنر نیویارک اور میئر آفس کے نمائندے بھی شریک ہوئے، سب نے مل کرلوگوں میں  خوشیاں  بانٹیں۔

امریکی آفیشلز تھینکس گیونگ پر کوپوکے زیر اہتمام اتنی بڑی تعداد میں مختلف کمیونٹی  کو اکھٹا کرنے کو منفرد مثال قرار دیا۔ اس موقع پر  کونسل ممبر فرح لوئس نے کوپو کی کمیونٹی سروسز کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیےکہ ایک دوسرے کی بھرپور مدد کریں ۔

کوپو کی حلال فوڈ پینٹری میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری اور سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں اور انھوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔شرکا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایونٹ یا فیسٹول ہو، ہمیشہ تمام کمیونٹیز اکھٹی ہوجاتی ہیں،یہی اس شہر کی خوبصورتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.