نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر کی کریمنل اور فیملی کورٹس کے لیے 16 ججوں کی تقرری اور دوبارہ تقرری کا اعلان کیا ہے۔ ان میں 10 نئے جج اور 6 جج دوبارہ تعینات کیے جا رہے ہیں۔
میئر کی جانب سے نامزد کیے گئے ان ججوں کے لیے 17 نومبر 2026 کو عوامی سماعت ہو گی۔ تقرریاں میئر کی ایڈوائزری کمیٹی آن دی جوڈیشری کی سفارشات پر کی گئی ہیں، جس نے امیدواروں کے انٹرویوز اور جانچ پڑتال کی۔ میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے کسی بھی شہری کی زندگی کا رخ بدل سکتے ہیں، اس لیے ججوں کو انصاف، دیانت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترنا چاہیے۔ پانچ نئے جج کریمنل کورٹ کے لیے ہیں، جن میں لیگل ایڈ سوسائٹی، بروکلین ڈیفینڈر سروسز اور کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے تعلق رکھنے والے وکلا شامل ہیں۔ پانچ نئے جج فیملی کورٹ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، جن کا تعلق چلڈرن لا سینٹر، بروکلین ڈیفینڈر سروسز اور لیگل ایڈ سوسائٹی جیسے اداروں سے ہے۔ اس کے علاوہ کریمنل کورٹ کے پانچ اور فیملی کورٹ کی ایک جج کو دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔