vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ ٹویوٹا باہا ریلی کا دوسرا مرحلہ، یزید الراجحی مسلسل پانچویں بار فاتح قرار

0

سعودی عرب میں ٹویوٹا باہا چیمپیئن شپ 2026 کا دوسرا مرحلہ جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، جس میں سعودی ڈرائیور یزید الراجحی نے جرمن نیویگیٹر ڈینس زینز کے ساتھ کار کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا۔

جدہ کے صحرائی علاقوں میں ہونے والے مقابلوں میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے 58 ڈرائیورز اور نیویگیٹرز نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی اور سعودی موٹر اسپورٹس فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔کار کیٹیگری میں قطری ڈرائیور ناصر العطیہ نے دوسری جبکہ سعودی ڈرائیور صالح السیف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یزید الراجحی کی یہ جدہ باہا ریلی میں مسلسل پانچویں فتح ہے۔موٹرسائیکل کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے محمد البلوشی جبکہ کواڈ کیٹیگری میں سعودی رائیڈر ہیثم التویجری فاتح رہے۔چیمپیئن شپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ یکم سے چار دسمبر 2026 تک قصیم ریجن میں منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.