vosa.tv
Voice of South Asia!

مختصرلباس پرڈوپٹہ، اداکارہ متھیرا تنقید کی زد میں

0


 مشہور اداکارہ متھیرا نے دبئی کے سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں،جس پراداکارہ ایک بار پھرشدید تنقید کی زد میں آگئیں،مختصر لباس پر ڈوپٹہ اوڑھنے کے انداز نے ایک نئی بحث شروع کردی۔

شوبز انڈسٹری میں کئی برس سے کام کرنے والی متھیرا اپنے ماضی، ذاتی جدوجہد اور کاسمیٹک طریقۂ علاج سے متعلق کھل کر گفتگو کرتی رہی ہیں، جبکہ لباس کے انتخاب میں بھی اپنی پسند کو ترجیح دیتی ہیں۔حالیہ دنوں میں انہوں نے دبئی کے سفر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ ماؤو رنگ کے مختصر لباس، اسی رنگ کی کیپ اور دوپٹے میں دکھائی دے رہی ہیں۔

 تصاویر میں ان کا سر دوپٹے سے ڈھکا ہوا ہے، تاہم لباس میں ٹانگیں نمایاں ہیں۔تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ بعض صارفین نے ان کے انداز کو نامناسب قرار دیا، جبکہ ایک صارف نے مذہبی حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ عیسائیت میں بھی اس طرح سر ڈھانپنے اور جسم نمایاں رکھنے کی اجازت نہیں۔ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا متھیرا پاکستان میں اپنا لباس بھول آئی ہیں؟ بعض دیگر صارفین نے بھی ان کے لباس کو ناپسند کرتے ہوئے تنقید کی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے یہ تبصرے صارفین کی ذاتی آرا ہیں، جبکہ متھیرا کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.