vosa.tv
Voice of South Asia!

فن لینڈ کا سنگلزکومفت ٹرپ دینے کا اعلان،16افراد کوملے گا محبت تلاش کرنے کا موقع

0

فن لینڈ(نیوزڈیسک)دنیا کے خوش ترین ملک فن لینڈ نے دنیا بھر کے غیر شادی شدہ افراد کے لیے ایک غیر معمولی پیشکش متعارف کرا دی ہے۔ اب محبت کی تلاش صرف ڈیٹنگ ایپس تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ خوش نصیب افراد کو مفت فن لینڈ جانے، وہاں کی خوبصورت سیاحت کرنے اور مقامی سنگلز کے ساتھ خصوصی ڈنر میں شریک ہونے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

دنیا بھر کے غیر شادی شدہ افراد کے لیے ایک دلچسپ خبر سامنے آگئی ہے۔ دنیا کے خوش ترین ممالک میں شمار ہونے والے فن لینڈ نے بین الاقوامی سنگلز کو مفت سیاحتی دورے کی دعوت دے دی ہے، جہاں انہیں نہ صرف یورپ کے خوبصورت ملک کی سیر کا موقع ملے گا بلکہ مقامی افراد کے ساتھ خصوصی ڈنر میں شریک ہوکر ممکنہ جیون ساتھی تلاش کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

فن لینڈ کے قومی سیاحتی ادارے ویزیٹ فن لینڈنےفیننیش  ڈینر ڈیٹ کے نام سے یہ منفرد مہم شروع کی ہے، جس کے تحت دنیا بھر سے صرف 16 خوش قسمت افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔منتخب افراد کو فروری 2027 میں چار روزہ مکمل میزبانی والے دورے پر فن لینڈ بلایا جائے گا۔ اس سفر کے دوران ہوائی ٹکٹ، رہائش، کھانے پینے اور مختلف سیاحتی سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت آٹھ افراد کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی جبکہ آٹھ افراد کو شہر ٹیمپیر لے جایا جائے گا۔ دونوں مقامات پر خصوصی گروپ ڈنر کا اہتمام ہوگا، جہاں بین الاقوامی شرکاء کی ملاقات مقامی فنش سنگلز سے بھی کروائی جائے گی۔

ان ڈنر تقریبات کے لیے فن لینڈ کے معروف شیفس خصوصی مینیو تیار کریں گے، جن میں مقامی مچھلی، جنگلی بیریز، مشروم اور روایتی فنش کھانوں کو شامل کیا جائے گا۔اس منفرد پیشکش کے لیے درخواست دینے کا طریقہ بھی خاصا دلچسپ ہے۔امیدواروں کو انگریزی زبان میں ایک مختصر ویڈیو بنانی ہوگی، جس میں انہیں یہ بتانا ہوگا کہ اگر وہ کسی خاص شخص کو ڈنر پر مدعو کریں تو اسے کون سا کھانا پیش کریں گے اور کیوں؟یہ ویڈیو انسٹاگرام،ٹک ٹاک یایوٹیوب پر ہیش ٹیگ فیننیش ڈینر ڈیٹ کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ اس کے بعد ویزیٹ فن لینڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست فارم پُر کرکے ویڈیو کا لنک فراہم کرنا ہوگا۔جو افراد اپنی ویڈیو عوامی طور پر شیئر نہیں کرنا چاہتے وہ اسے یوٹیوب پر ان لسٹڈ بھی رکھ سکتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2026 ہے، جبکہ کامیاب امیدواروں کے نام یکم دسمبر 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔یہ سفر 9 سے 19 فروری 2027 کے درمیان منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.