vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈٰیموکریٹس کانگریس میں کامیاب ہوئے تو ان کی قراردادیں ویٹوکردوں گا، ٹرمپ

0


نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے پاس جانے کے امکان کے پیش نظر ٹرمپ انتظامیہ نے نئی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی اپنے کئی اہم فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھ سکیں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ کئی ماہ سے اس امکان پر کام کیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں انتظامیہ کانگریس کی منظوری کے بغیر صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام، جن میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر اور بجٹ ڈائریکٹر رسل ووٹ شامل ہیں، اپریل سے ایسے اقدامات کی نشاندہی کر رہے ہیں جو امیگریشن، درآمدی محصولات، رہائشی اخراجات اور وفاقی بجٹ سے متعلق ہوں۔ زیر غور تجاویز میں اہم معدنیات اور ونڈ ٹربائنز کی درآمد پر نئے محصولات، بین الاقوامی طلبہ اور عارضی غیر ملکی ملازمین کے ویزوں پر سخت قواعد اور تعمیراتی اخراجات کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے بھی اس امکان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریپبلکنز کانگریس کا کنٹرول کھو دیتے ہیں تو وہ ابتدا میں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیصلوں کو ویٹو کریں گے، تاہم بعد میں ڈیموکریٹس کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

کانگریس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت وائٹ ہاؤس کے لیے کئی رکاوٹیں پیدا کرسکتی ہے۔ وہ صدارتی اور عدالتی نامزدگیوں کی منظوری روکنے کے علاوہ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات، سماعتوں اور دستاویزات طلب کرنے کے اختیارات بھی استعمال کرسکتے ہیں۔رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے وکلا سرکاری عہدیداروں کو کانگریس کی جانب سے ممکنہ سمن، دستاویزات کی طلبی اور تحقیقات سے نمٹنے کے طریقوں پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ قانونی ماہرین سے یہ رائے بھی حاصل کر رہی ہے کہ صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر کس حد تک اقدامات کرسکتے ہیں اور انہیں عدالتوں میں کیسے قانونی طور پر درست ثابت کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.