ساحل پرآئی فونزجمع کرنےکی حیران کن ویڈیو، حقیقت کیا
گزشتہ دنو ں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل پربڑی تعداد میں آئی فونز کے ڈبے جمع کرتے لو گو ں کو دیکھا گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق ویڈیو کا سب سے قدیم آن لائن ریکارڈ 16 اکتوبر کی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ملا، جس میں اسے خود ہی اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا گیا تھا، یعنی یہ حقیقی فوٹیج نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار کردہ ہے۔
رائٹرز کے مطابق گوگل کے ‘سنتھ آئی ڈی ‘نامی اے آئی مواد کی شناخت کرنے والے ٹول سے آئی فونز کے ڈبے ملنے والی ویڈیو کا تجزیہ کیا گیا تو اس میں موجود ویڈیو اور آڈیو دونوں میں گوگل اے آئی سے تیار یا ایڈٹ کیے جانے کی علامات سامنے آئیں۔تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ‘نیٹیوورا’نا می اکاؤنٹ سے اسی نو عیت کی 10 ویڈیوز پوسٹ کی گئیں تھیں،جن میں آئی فون کے ڈبو ںکوساحل پربہتے ،سمندر میں تیرتے یاایک تبا ہ شدہ بحری جہاز کے قریب دکھا یاگیا ہے ۔ان تمام ویڈیوز پراےآئی کا نٹنٹ کالیبل موجو د ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹ کے منتظم نے رائٹرز کی جانب سے کیے جانے والے اس تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔روئٹرز کی 14 اکتوبر کو جاری کردہ حقیقی ویڈیو میں آبنائے ہرمز کے قریب عمان کے ساحل سے دور کنٹینرز کے قریب سمندر میں تیرتا ملبہ دکھائی دیتا ہے، لیکن اس میں ساحل پر آئی فون کے ڈبے ملنے کا کوئی منظر موجود نہیں ہے۔گوگل ٹول نے ویڈیو اور آڈیو میں گوگل اے آئی سے متعلق واٹرمارکس کی نشاندہی کی، جبکہ روئٹرز کو ملنے والی سب سے پہلی پوسٹ میں بھی ویڈیو کو واضح طور پر اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا گیا تھا۔